آسان بینکاری آپ کی دسترس میں
آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ خصوصی طور پر اُن افراد کے لیے ترتیب دیا گیاہے جو کم آمدنی کے باوجود محفوظ اور سہل بینکاری چاہتے ہیں۔ اس میں بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں، اور سب سے بڑھ کر یہ اکاؤنٹ بغیر بینک برانچ آئے اور اضافی دستاویزات جمع کروائے بغیر، گھر بیٹھے آن لائن کھولا جا سکتا ہے۔
نمایاں خصوصیات
- بلا سودی بئیرنگ چیکنگ اکاؤنٹ۔
- آپ کی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھنے کا پُر اعتماد ذریعہ۔
- رقم نکلوانے کی کوئی حد نہیں۔
- اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ابتدائی رقم درکار نہیں۔
- ملک بھر میں آن لائن بینک کی برانچز کے ذریعے رقوم تک فوری رسائی۔
- کم از کم یا اوسط بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں۔
- فراہم کردہ دیگر بینکاری سروسز کے چارجز SOC کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔
- مسلسل چھ ماہ تک صفر بیلنس رہنے والے اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے۔
- زکوٰۃ کٹوتی سے استثنیٰ۔
*شرائط و ضوابط لاگو ہوتے ہیں۔