Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Mon, 09/13/2021 - 23:35
 FABRIC
انسانی عظمت کی مثال

وہ شالیں (گرم چادریں) کھیس اور چنانیاں (خاص طور پر جہیز کے لیے بنائی جانے والی ڈبل سائز کی شال) بنانے میں مہارت رکھتا ہے.

اس ناخواندہ شخص کو اتنے پیچیدہ اور دلکش ملبوسات بناتے ہوئے دیکھنا حیرت انگیز ہے۔ وہ ایک شال 2 دن میں، کھیس 3 دن اور چنانیاں 4 دن میں بناتا ہے. اس کا منافع اچھا ہے کیونکہ 500 روپے لاگت والی شال 800 میں، 800 روپے لاگت والا کھیس 1500 میں اور 1500 روپے لاگت والی چنانیاں 3000 میں فروخت ہوتی ہیں. ۔

اس کے ملبوسات کے متنوع گاہکوں میں مقامی افراد کے علاوہ مرکزی شہر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ کاروبار میں اس کی کامیابی اور یہ حقیقت کہ آج اس کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اسے اپنے علاقےکے لیے ایک مثال بناتے ہیں۔

غلام مصطفیٰ نے چار قرضوں کی صورت میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے تقریبا ایک لاکھ روپے کی مالی مدد حاصل کی ہے اور وہ غربت سے نکلنے کے لیے درکار ہمت فراہم کرنے کا سارا کریڈٹ اپنی بیوی اور مرکزی مائکروفنانس انسٹیٹیوٹ کو دیتا ہے۔ غلام مصطفیٰ نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی ماہر افراد کے لیے مائیکرو فنانس سکیم کے بارے میں اپنے رشتہ داروں سے سنا تھا۔ جب اس نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک میں قرض کے لئے درخواست دی تو نہ صرف اس کو قرض دیا گیا بلکہ کاروبار قائم کرنے کے پورے مرحلے کے دوران کاروباری مشاورت بھی فراہم کی گئی.

غلام مصطفیٰ کو زندگی کی سختیاں جھیلنے پر کوئی افسوس نہیں ہے بلکہ اسے اپنے خاندانی کاروبار کا لیڈر بننے اور زندگی کے دھاگوں سے وہ پارچہ جات بنانے پر فخر ہے جو انسانی عظمت کی نمائندگی کرتے ہیں۔