Submitted by adminkmbl on Fri, 03/12/2021 - 13:00
Banner Urdu

ترسیلات اور دیگر پروڈکٹس

ترسیلاتِ زر

ویسٹرن یونین

ویسٹرن یونین منی ٹرانسفر کی سہولت رقوم بھیجنے کاایک چینل ہے،جو پاکستان میں KMBL  کی منتخب برانچز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ویسٹرن یونین سے معاہدہ کے نتیجے میں دنیا بھر میں موجود پاکستانی تارکین وطن محفوظ و مامون طریقے سے بنا کسی پریشانی کے اپنی رقوم باآسانی پاکستان بھیج سکتے ہیں۔

 

سروس کی خصوصیات

  • ۔  فاسٹ: ویسٹرن یونین کے اشتراک کے ساتھ اب آپ ہوم ریمیٹنس سروس کی بدولت کسی بھی وقت اپنی رقوم پاکستان بھیج سکتے ہیں۔ آپ کا وصول کنندہ یہ رقم دس منٹ کے اندر ہماری منتخب برانچز پر موجود ویسٹرن یونین کے مختص کاؤنٹرز سے حاصل کرسکتا ہے۔
  • ۔  آسان: اس کا طریقہ کار نہایت آسان ہے،اس کے لیے KMBL بینک اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
  • ۔  کم خرچ:بھیجی گئی رقم کی وصولی پر کوئی فیس نہیں ہے
  • ۔  ادائیگی کی کرنسی: بھیجی گئی رقم کی ادائیگی صرف پاکستانی روپے میں کی جائے گی

 

فوائد

  • ۔  صارفین کسی بھی قریبی KMBL برانچ سے منٹوں میں نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں
  • ۔  صارفین کو پاکستانی روپے میں ادائیگی کی جائے گی
  • ۔  صارفین کو بغیر کسی اضافی فیس کے بھیجی گئی رقم ادا کی جاتی ہے۔ KMBL کی کسی بھی برانچ میں اپنے نام سے رقم موصول کروانے کے لیے درج ذیل طریقے پر عمل کریں:
  • ۔      بھیجنے والے کانام، ملک اور رقم کے ساتھ ویسٹرن یونین MTCN نمبر (بھیجنے والے / ریمیٹر کی جانب سے دیا گیا منی ٹرانسفر   کنٹرول نمبر) فراہم کریں
  • ۔      شناخت کے لیے اپنی اصل دستاویز (CNIC/ پاسپورٹ/ NICOP) اور اُن کی نقل ساتھ لائیں
  • ۔      بھیجی گئی رقم وصول کریں اور رسید کی نقل پر دستخط کریں

پاکستان رقم بھیجنے کا طریقہ

  • ۔        اپنے علاقے میں کسی بھی ویسٹرن یونین سروس فراہم کنندہ سے رجوع کریں اور سروس فراہم کرنے والے کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں۔
  • ۔       اپنے قریبی ایجنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ویسٹرن یونین کی ویب سائٹ دیکھیں
  • ۔       ویسٹرن یونین ٹریکنگ سروس کے ذریعے اپنی بھیجی گئی رقم ٹریک کریں
  • ۔        پاکستان میں بھیجی گئی رقم وصول کرنے والے کو MTCN نمبر فراہم کریں، وہ یہ رقم پاکستان بھر میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی کسی بھی       برانچ سے وصول کرسکتا ہے۔

 

رابطہ

اگر آپ اس سروس سے متعلق کچھ پوچھناچاہتے ہیں یا پھر آپ کو اس حوالے سے معلومات درکار ہے تو براہِ مہربانی ملک بھر میں کسی بھی نزدیکی خوشحالی مائیکرو فنانس بینک برانچ سے رابطہ کریں۔