پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN) کے زیراہتما م '' مائیکروفنانس پر نظر ثانی۔ایک نئے جامع خاکے کی تشکیل '' کے موضوع پر سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں KMBL کو بھی انڈسٹری کے ایک بڑے مائیکرو فنانس سروس فراہم کنندہ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس کا مقصد مالیاتی شمولیت کے عمل کو تیز کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا اور مختلف مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں، پالیسی سازی کرنے والی ایجنسیوں، ریگولیٹری اداروں، ترقیاتی اداروں اور سرکاری حکام وغیرہ کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا اوراس راہ میں درپیش مختلف مشکلات کا حل تلاش کرناتھا۔
KMBL کے صدر اورCEOجناب غالب نشتر نے کانفرنس میں '' RSP کاسفر: آئینہ عقب کے ساتھ مستقبل کی صورت گری''کے زیر عنوان منعقدہ سیشن کی صدارت کی، جہاں انہوں نے متعدد طریقوں سے اپنے قیمتی تجربات شیئر کیے جو مجموعی معاشی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے رجحانات کے حوالے سے نچلی سطح کی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔