اکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے جمعہ 15 مئی 2015 کو اپنے ATM کارڈ کا افتتاح کیا۔
فی الحال خوشحالی بینک لائیبلٹی مصنوعات کے حصے کے طور پر بینک صارفین کو ATM کارڈ جاری کرے گا. یہ کارڈ Link/MNET 1 سے منسلک کسی بھی ATM مشین یا پاکستان میں UBL/ORIX کے زیرانتظام POS مشینوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔
دسمبر 2014 میں پاکستان سٹیٹ بینک نے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو کارڈ مینجمنٹ ، کال سینٹر سروسز اور 1-Link کی سہولیات حاصل کرنے کے لئے UBL کے ساتھ سٹریٹجیک پارٹنرشپ کی اجازت دی تھی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے UBL کا انتخاب اس کے وسیع نیٹ ورک اور پے منٹ پروڈکٹس کے بے مثال سیٹ اپ کی وجہ سے کیا جس سے خوشحالی بینک کے صارفین باآسانی اپنی رقم تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
ATM کارڈ کے اجراء نے خوشحالی بینک کے عملے کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے سروسز کی لاگت بھی کم کر دی ہے۔ ATM کارڈ سے صارفین کے لئے رقم کے لین دین میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور وقت اور سفر کے اخراجات میں بھی بچت ہوتی ہے۔ ان کارڈز کی بدولت اب خوشحالی بینک دوسرے بینکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا اور ATM کارڈ کی سہولت کی وجہ سے خوشحالی بینک کی مزید ڈیپازٹس کی طرف راغب کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔ یہ کارڈ ملک بھر میں ATM مشینوں اور POS ڈیوائسز میں استعمال کیے جا سکتے ہیں جس سے خوشحالی بینک کے صارفین نہ صرف رقم نکال سکتے ہیں بلکہ بلوں کی ادائیگی، ترسیل زر، پن نمبر کا کنٹرول اور بیلنس اور بینک سٹیٹمنٹس جیسی سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں.۔