پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے خوشحالی بینک (KBL) نے آج پاکستان پوسٹ کے ساتھ ایک معاہدے (MoU) پر دستخط کیے جس کے تحت خوشحالی بینک پاکستان پوسٹ کے ملازمین کے لیے بغیر ایڈوانس، آسان اقساط اور فوری ملکیت کے ساتھ موٹرسائیکل خریدنے کے لیے ایک مالیاتی سکیم پیش کرے گا۔
موٹر سائیکل قرض اسکیم صرف پاکستان پوسٹ کے ملازمین کے معیار زندگی کو ہی بہتر نہیں بنائے گی بلکہ وفات/ مستقل معذوری کی صورت میں مفت انشورنس کا احاطہ بھی کرے گی. اس موقع پر بات کرتے ہوئے خوشحالی بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ خوشحالی بینک کو پاکستان پوسٹ کی ساتھ اپنے تعلق کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور امید ہے کہ خوشحالی بینک اور پاکستان پوسٹ کے درمیان نئے سمجھوتے کے تحت مستقبل میں مزید تعمیری شراکتیں ہوں گی.انہوں نے سمجھ داری، معاونت اور پاکستان کے عوام کی مدد کے عزم کے لئے بھی پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی بہتر معاونت کے ذریعے پاکستان پوسٹ مستقبل میں اپنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور مزید ملازمین تک پہنچنے کے قابل ہو گیا ہے.