Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:15
MG-2018073
دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کے لیے ریڈیو تعلیمی پروگرامز

خوشحالی بینک کاشتکاروں کی تعلیم کے لیے پُرامید ہے،وہ زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے انہیں زیادہ منافع کے حصول کے قابل بناتا ہے۔اس اقدام کے دائرے کو مزید پھیلانے کی غرض سے اس سہ ماہیKMBL نے ریڈیو پاکستان میڈیم ویو چینلز پر آٹھ پروگرامز ترتیب دیے،جن کی رسائی ملک کے دیہی علاقوں میں بہت زیادہ ہے۔ہر پروگرام کا دورانیہ 30 منٹ کا تھا جس میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے وابستہ ماہرین نے سورج مکھی، مکئی، مونگ، ماش، جوار، باجرہ، رائی اور سرسوں کی فصل کے حوالے سے بات کی۔ پروگرام کے دوران سامعین سے سوالات بھی لیے گئے جن کا ماہرین نے لائیو کالز پر جواب بھی دیا۔پروگرامز کو ملک کے تمام حصوں میں خوب سراہا گیا۔ KMBL چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لیے دوررس اقدامات پر کام کررہاہے اور انہیں مؤثر انداز سے مسلسل مصروف عمل رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔