Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:08
Image
خیرپور میں کھجور کی فصل سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد

خوشحالی بینک معیشت کی نچلی سطح پر طبقات کے اختیار اور ترقی کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی بہترین کاوشوں سے خوشحالی بینک باقاعدگی سے اُن طبقات کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتا ہے جو وسائل تک نامناسب رسائی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔چھوٹے کاشتکاروں کے لیے مفت تربیت کا اہتما م خوشحالی بینک کے ایسے ہی اقدامات کاحصہ ہے۔ ہر سہ ماہی میں KMBL دیہی علاقوں میں اس خطے کی اہم فصل پر تربیت کا انعقاد کرتا ہے۔چھوٹے مقامی کاشتکاروں کو تربیتی سیشن میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، جس میں PARC کے ماہرین زراعت کاشتکاری کی جدید اور کم لاگت تکنیک، کیڑے مار دواؤں کے استعمال، پانی کے انتظام اور فصل کو بہتر بنانے کے طریقوں پر گفتگوکرتے ہیں۔اس سہ ماہی کے لیے خوشحالی بینک نے خیرپورمیں کھجوروں کی بہتر پیداوارسے متعلق تربیت کا اہتمام کیا تھا۔ کھجور تجارتی اہمیت کے لحاظ سے پاکستان میں پھلوں کی ایک اہم فصل ہے اور یہ ملک کے لیے پھلوں کی تیسری بڑی اہم برآمدات کا درجہ رکھتی ہے۔پاکستان کھجوروں کی پیداوار کے لیے ایک مناسب زرعی ماحولیاتی خطے کا حامل ہے۔

خیرپور ملک میں کھجوروں کی پیداوار میں سب سے بڑا حصہ دار ہے۔یہ تربیتی نشست 27 ستمبر 2018 کو منعقد ہوئی جس میں 200 سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی۔اس تربیتی نشست سے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ (شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور) کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام سرور مرکھنڈ نے گفتگو کی۔انہوں نے کھجور کے درختوں سے متعلق کئی بنیادی مسائل، فصل کی پیداوار کے لیے زمین کی موزونیت،بیماریوں اور ان سے متعلق احتیاطی تدابیر، پھل کے معیار اور پیداوارکی دیکھ بھال کے طریقوں سے متعلق مختلف امورپر گفتگوکی۔ انہوں چھوٹے کاشتکاروں کو ویلیو چین کے بارے میں بہتر معلومات کے حصول میں مدد کے لیے پھلوں کی پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

چھوٹے کاشتکار پاکستان کی زرعی معیشت کا ایک لازمی حصہ ہیں، خوشحالی بینک کاشتکاروں کی تربیت اور زرعی سرگرمیوں کے نتیجے میں امید کرتا ہے کہ وہ اس طرح بہتر منافع حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔