کاشتکاری کی مؤثر اور جدید ترین تکنیک پر کاشتکاروں کی تربیت کی غرض سے خوشحالی بینک کےCSR اقدامات کے سلسلے میں چاول کی فصلوں پرایک سہ ماہی تربیتی نشست کا اہتمام سرگودھا میں 11 اکتوبر 2017 کو کیا گیا۔KMBL سرگودھا برانچ کی جانب سے منعقدہ اس تربیتی سیشن سے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو سے وابستہ رائس ایکسپرٹ محمد رمضان نے خطاب کیا۔
اس سیشن میں 170 سے زائدمقامی کاشتکاروں نے شرکت کی، جنہوں نے کیڑے مار دواؤں، کھادوں، بیجوں کی اقسام اور بوائی کی تکنیک کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ یہ تربیتی سیشن تمام شرکاء کے لیے بلامعاوضہ منعقد کیا گیا تھا۔
KMBL زرعی شعبے کی اہمیت سے خوب واقف ہے،کیونکہ مقامی معیشت میں اس کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔بینک اسی مقصد کے لیے اپنے نیٹ ورک کو بروئے کار لاتا ہے تاکہ مقامی کاشتکاروں کی چھوٹے چھوٹے قرضوں سے مدد کی جائے، جس سے وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے GDP پر مثبت اثرات مرتب کریں اورساتھ ہی اپنا مستقبل بھی محفوظ بنائیں۔چھوٹے چھوٹے قرضوں کے علاوہ بینک
کاشتکاری کے جدید ترین طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کاشتکار وں کو باقاعدہ تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔KMBL کو یقین ہے کہ کاشتکاروں کی تربیت اور زراعت میں کی گئی ان کی سرمایہ کاری سے ان لوگوں کے لیے آمدن میں اضافہ ممکن ہوجاتا ہے۔