خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے امن فاؤنڈیشن کے ایسے باصلاحیت طلبہ کے لیے تعلیمی تعاون فراہم کیاہے جو معاشی اعتبار سے کمزور ہیں، اور جو تکمیل تعلیم کے بعد پاکستان کے ہنرمند و باصلاحیت افراد میں شامل ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں امن فاؤنڈیشن پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی مہارت مہیا کرکے ان کو بااختیار بنا رہی ہے۔پاکستان میں تقریباً34فیصد نوجوان 15 سے 35 سال کی عمر کے درمیان ہیں۔ اگر نوجوانوں کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم نہیں کیے گئے تو وہ ملک کے لیے ایک اثاثے کے بجائے بوجھ بن جائیں گے۔ ان نوجوان مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد معمولی اورکم آمدن ملازمتوں سے وابستہ ہے،نتیجتاً ان کاغربت کے جال سے نکلنامشکل ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کی اس اکثریت کو بامعنی روزگار کی فراہمی کا راستہ انہیں ہنرمندبنانے میں ہے۔ ریفریجریشن / اے سی، الیکٹریشن اور الیکٹرانکس کے شعبے میں مہارت حاصل کرنے کے لیے KMBL نے کچھ طلبہ کی کفالت کے لیے آمنہ ٹیک کے ساتھ شراکت کی ہے۔ اس شراکت کامقصد انفرادی اور اجتماعی معاشی و اقتصادی استحکام کے لیے راہ فراہم کرنا ہے۔
KMBL کا امن فاؤنڈیشن کے طلبہ سے تعاون