Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 13:58
image
KMBL کی جانب سے نمل کالج کو فراہم کی جانے والی اعانت میں توسیع

اس یقین کے ساتھ کہ اعلیٰ تعلیم فرد کی کامیابی پر نہایت گہرا اثر رکھتی ہے اور یہ وہ تحفہ ہے جو طلبہ کو ماہرین میں اور نوجوانوں کو صاحب روزگار شہریوں میں تبدیل کردیتاہے، خوشحالی بینک نے ایک طالب علم کے سال بھر کے تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے میں تعاون کیا۔

نمل کالج میانوالی، ملک میں اعلیٰ تعلیم کا پہلا دیہی ادارہ ہے جو پسماندہ پس منظر رکھنے والے طلبہ کو بین الاقوامی ڈگریاں پیش کرتاہے،جن میں کمپیوٹر سائنس کے علاوہ الیکٹرانکس اور الیکٹرکل انجینئرنگ میں ڈگریاں بھی شامل ہیں۔کالج کے 90 فیصدانڈرگریجویٹس طلبہ کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔