Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:15
KMBL Women's Day CSR event
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر KMBL کی جانب سے NAVTTC کی طالبات کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (KMBL) نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے اشتراک سےNAVTTC  میں منعقدہ فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ کورس مکمل کرنے والے پہلے گروپ میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کو اسٹارٹاپ ایوارڈ سے نوازا۔ اس تقریب کا مقصد ہنر مند خواتین کی معاونت اورصلاحیتوں کااعتراف تھا۔ یہ تقریب KMBL کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے سلسلے کاحصہ تھی۔یہ تقریب 6 مارچ 2019 کو خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے کارپوریٹ آفس میں منعقد ہوئی۔

KMBL کے صدر غالب نشتر نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں ایوارڈ تقسیم کیے۔ ایوارڈز وصول کرنے والوں میں آزادجموں و کشمیر کی تہمینہ رفیق،پنجاب کی ارم الیاس،سندھ کی جمیلہ، بلوچستان کی تمکین منیراورخیبرپختونخواکی یاسمین بی بی شامل ہیں۔

NAVTTC پاکستان میں فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے حوالے ایک ریگولیٹری باڈی ہے، جس کا مشن سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے مہارتوں میں اضافہ سے متعلق اطلاقی تربیت کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کو رہنمائی، تعاون اور مطلوبہ ماحول فراہم کرنا ہے۔اس موقع پرNAVTTC کی نمائندگی وزیر اعظم یوتھ ِاسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے پروگرام کوآرڈی نیٹر سید منصور احمد اور ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ فنانس مسعود خان نے کی۔

شہری علاقوں سے لیکر دیہی علاقوں تک KMBL اپنے دائرہ کارکے مطابق خواتین کو خدمات فراہم کررہا ہے۔ KMBL کے صارفین میں  30فیصد ایسی سرگرم عمل خواتین کی ہے جنہوں نے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی زندگی بہتر بنانے کے لیے قرضوں کا مؤثراستعمال کیا ہے۔