سرسبز پاکستان کے لیے سفر کو جاری رکھتے ہوئے خوشحالی بینک اورWWFپاکستان نے ایک بار پھرWWF پاکستان کی Tree-A-Thon Activity کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر کم سے کم 2000 مقامی درختوں کی شجرکاری کے لیے اشتراک عمل کیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کی واحد شراکت ہے جس میں دونوں اداروں نے ان کے ملازمین کے بیچ درختوں کی اہمیت اور باقاعدہ شجرکاری سے متعلق آگہی جگانے کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی بقائے ماحولیات کی اہمیت اور اس مقصد کے لیے خوشحالی بینک کے عزم سے متعلق لوگوں کی بڑی تعدادتک پیغام بھی پہنچایا ہے۔
KMBL کے 150 سے زائد ملازمین جس میں سینئر مینجمنٹ بھی شامل ہے، نے شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے میں شرکت کی۔اس موقع پر چمن میٹرو اسٹیشن، جی - 8/1، اسلام آبادکے سامنے واقع گرین بیلٹ پر پودے لگائے گئے۔اس وقت دنیا کو کئی ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے جس میں ماحولیاتی تبدیلی، عالمی حدت، قلت آب اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں،ان مسائل کے حل کے ایک حصے کے طورپر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جارہی ہے اور ایسی شجرکاری مہمات کا مقصد ایک بہتر ماحول کی تشکیل میں حصے داری ہے۔
اس مہم کا پہلا مرحلہ کچنار پارک میں مئی 2017 میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں KMBL کی سینئر مینجمنٹ نے WWF پاکستان کے ساتھ مل کر شجرکاری کی تھی۔