خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی جانب سے پاک ترک اسکولز اور کالجز سے تعاون
باصلاحیت اور مستحق طلبہ کو بااختیار بنانے کے عزم اور ان کے تعلیمی مستقبل کی کامیابی کے مقصد کے تحت خوشحالی بینک اسپانسر شپ کی صورت میں اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔اس پروگرام کے تحت خوشحالی بینک، ترکی کے ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تعلیمی ادارے، پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی زیرنگرانی چلنے والے پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے طلبہ کی معاونت کرتا ہے۔
محدود وسائل رکھنے والے طلبہ کو سال 2014 کے دوران وظائف دیے گئے۔ان طلبہ نے ہمارے اعتماد کے مطابق بے مثال تعلیمی اور سماجی کامیابیاں حاصل کیں۔