خوشحالی بینک نے کراچی میں منعقد ہونے والی پانچویں لیڈیزفنڈ انٹرپریںیورشپ کانفرنس ) LEC2014) کو اسپانسر کیا۔ خوشحالی بینک کا شمار گذشتہ دو سال سے LEC کو اسپانسرکرنے والے نمایاں اسپانسرز میں ہوتا ہے.
رواں برس LEC نے میریٹ ہوٹل میں ایک سیشن کا انعقاد کیا جو پورے دن پر محیط تھا جبکہ متعلقہ تقاریب کا سلسلہ پورے چار دن تک جاری رہا۔ LEC کا آغاز 19 ستمبر کو خیرمقدمی عشایئے سے ہوا جس کی میزبانی مراکو کے کونسلیٹ نے کی۔ ویک اینڈ کے دوران متعدد کونسلیٹس نے لنچ اور ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ہفتے کی شام اقوامِ متحدہ کی جانب سے دیا جانے والا خاص ڈنر بھی شامل ہے۔
LEC2014 کی پورے دن پر محیط تقریب چار مختلف سیشنز پر مشتمل تھی جن میں جانے پہچانے مقررین نے شرکت کی جن میں سب سے نمایاں کاروباری شخصیات تھیں جنھوں نے اس موضوع پر اپنے تجربات اور نقطہ نظر کے بارے میں گفتگو کی۔ تقریب کا آغاز برینڈنگ کے سیشن سے کیا گیا، جہاں ڈجیٹل برینڈنگ ، کامیابی کی جانب سفر اور برینڈنگ سے متعلق ایک انٹرایکٹو کیس اسٹڈی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. بعد ازاں دوسرے سیشن میں بتایا گیا کہ انٹرپریںیور کے طور پر ایک شاندار ٹیم کیسے بنائی جا سکتی ہے۔ تیسرا سیشن گلوبل گیم چینجرز کے کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے تھا جبکہ اختتامی سیشن پاکستان اور دنیا کے بارے میں تھا۔
سال 2000 میں اپنے آغاز سے لے کر آج تک خوشحالی بینک معاشی نمو اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے ۔ یہ ادارہ پاکستان میں سب سے زیادہ عدم تحفظ کا شکار شعبوں کے افراد کی زندگیاں تبدیل کرنے کے لیے وقف ہے۔ LEC2014 انٹرپریںیورشپ کے بارے میں تھا اورایک مائیکرو فنانس بینک کے طور ہم سب پاکستانیوں اور خاص طور پر خواتین میں انٹرپریںیورشپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔