Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:15
Make Pakistan Green
10ہزارپودوں کی شجرکاری کے ساتھ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے زیراہتمام جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

 خوشالی مائیکرو فنانس بینک (KMBL) نے21 مارچ کو جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر مقامی ماحولیاتی نظام کے تحفظ سے متعلق مقامی درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے 10,000درخت لگانے کا عزم کیا۔

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ (IWLB) کے تعاون سے جنگلات کے تحفظ سے متعلق اس دن کو منایا۔ خوشحالی بینک ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم کرداراداکررہا ہے،کیونکہ وہ حکومت پاکستان کے گرین اور کلین وژن کی حمایت کرتے ہوئے  اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کواپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

حالیہ سرگرمی کا مقصد مارگلہ ہلز نیشنل پارک (MHNP) میں ایک ہیکٹر کے رقبے موجود غیر مقامی اور غیر ماحول دوست پودوں اوردرختوں کی جگہ مقامی ماحول دوست پودوں اور درختوں کی افزائش ہے۔ غیر ماحول دوست پودے مقامی ماحولیاتی نظام کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں اورانسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ان اجنبی اور ناگوار پودوں میں پیپر ملبری، لنٹانا کمارا اور پارتھینیئم کی اقسام شامل ہیں۔

خوشحالی بینک نے اس حوالے عملی کوششوں کے طور پر مارگلہ سے  لنٹانا کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے آپریشن کی سرپرستی کی۔اس موقع پرKMBL کے عملے کے لیے ایک سرگرمی کا اہتمام بھی کیا گیا،جس کے دوران مقامی درختوں کی اقسام املتاس،پھولئی اور کچنار کے پودے لگائے گئے۔ ان درختوں کی افزائش کے نتیجے میں مٹی کے کٹاؤ،لینڈ سلائیڈنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔