نارروال میں چاول کی منافع بخش پیداوار سے متعلق کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد
KMBL کے زیراہتمام نارووال میں کاشتکاروں کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نارووال میں چاول انتہائی مقبول فصل ہے۔ "چاول کی منافع بخش فصل کی پیداوار" کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار سے ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالاشاہ کاکو جناب محمد صابرنے خطاب کیا۔
سیمینار میں علاقے کے 200 کاشتکاروں نے شرکت کی اور چاول کی پیداوار کی مؤثر ٹیکنالوجیز، چالوں کی میکنائزیشن اور چاول کی زرعی سرگرمیوں کے فروغ میں حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔کاشتکاروں کو نفع بخش چاول کی تیاری کے عمل میں ممکنہ رکاٹوں سے آگاہ کیا گیا اور انہیں مزدور، پانی،وقت اور پیداواری لاگت بچانے والے تکنیکی امور کے بارے میں بتایاگیا۔ اس موقع پر کاشتکاروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور انہوں نے متعلقہ موضوع پر سوالات بھی کیے۔