پاکستان میں زراعت کا شعبہ آبادی کے ایک بہت بڑے حصے کو روزگار مہیا کرتا ہے، جو بڑھتی ہوئی آبادی والے ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں بھی بہت اہم کرداراداکررہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خوشحالی بینک دیہی علاقوں میں زراعت اورلائیواسٹاک کے فروغ کے لیے قرضوں کی فراہمی سے متعلق بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
خوشحالی بینک دور دراز اور دیہی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے CSR اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ KMBLکاشتکاروں کو جدید تحقیق اور کاشتکاری کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں جاننے میں مدد کے لیے مقامی فصلوں کے حوالے سے مفت تربیتی سیشن کا اہتمام کرتا ہے۔ حال ہی میں سوات میں زیتون کے پودے لگانے سے متعلق کاشتکاروں کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقادکیاگیا۔ پاکستان آئل سیڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر عظمت اعوان نے مقامی کاشتکاروں کو زیتون کے نئے باغات، کٹائی کے طریقے، زیتون کا تیل نکالنے اوراس کی نقل و حمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ سیشن مقامی کاشتکاروں کو موقع فراہم کرتاہے کہ وہ اس شعبے میں مہارت رکھنے والے افرادسے درپیش مسائل سے سے متعلق کھل کربات کریں اور فصلوں کی کٹائی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ 11 مارچ کو منعقدہ اس بلامعاوضہ تربیتی سیشن سے 200 کے قریب مقامی کاشتکاروں مستفید ہوئے۔
KMBL مقامی معیشت میں بہتری کے لیے مالی وسائل تک رسائی کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو بااختیار بنانے میں سرگرم ہے۔